اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے ملک کے شمال مشرقي علاقے ميں پيش قدمي جاري رکھتے ہوئے الحسکہ کے متعدد علاقوں پر کنٹرول حاصل کرليا ہے-
بتايا جاتاہے کہ الحسکہ کے علاقے ميں تکفيري دہشت گردعناصر شامي فوج اور عوامي رضاکارفورس جيش الشعب کے مقابلے ميں بري طرح شکست کھانے کے بعد، السحيہ، طوق الملح، قبرعامر اور رؤف کے علاقوں سے پسپائي اختيار کرگئے ہيں اور ان علاقوں پر مکمل طور سے شامي افواج کا کنٹرول ہوگيا ہے-
ادھر عراق سے ملنے والي اطلاعات ميں بتايا گيا ہے کہ سنجار کے علاقے ميں عراقي فضا ئيہ نے اپني ايک کاروائي ميں ستر کے قريب تکفيري دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے - مارے جانے والے دہشت گردوں ميں بڑي تعداد ميں داعش کے کئي سرکردہ دہشت گرد بھي شامل ہيں- عراقي فضائيہ کي اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے زير استعمال اسلحے سے ليس درجنوں گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں-
دوسري جانب تکريت ميں عراقي فوج کے ايک بڑے فوجي آپريشن کے دوران متعدد دہشت گردوں نے ہتھيار ڈال دئے ہيں جنہيں تکريت کے جنوب ميں ايک پوليس اسٹيشن پر منتقل کرديا گيا ہے-
درايں اثنا عراقي افواج نے صوبہ صلاح الدين کو داعش کے دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرانے کے مقصد سے اپنے حملوں کا دائرہ بڑھا ديا ہے-
بتايا جاتا ہے کہ بلد سٹي ميں عراقي فوج نے عوامي رضا کاروں کي مدد سے سيد الغريب، الرميلان، اور تل واقعہ ميں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں ميں کم ازکم بائيس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے- اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے زير استعمال کئي فوجي گاڑياں اور گولے بارود کا ايک ذخيرہ تباہ ہوگيا ہے-
درايں اثنا عراقي فوجيوں نے خفيہ اطلاعات ملنے پر شہر کے مختلف مقامات پر نصب سات بموں کو ناکارہ بناديا ہے-
ادھر عراقي فوج نے اپنے ايک تازہ ترين فوجي بيان ميں " سعديہ شہر " کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرانے جانے کي خبر دي ہے-
بغداد سے ملنے والي ايک اور اطلاع کے مطابق عراقي فوج عوامي اور قبائلي دستے صوبہ الانبار کے شہر ہيت ميں داخل ہوگئےہيں - بتايا جاتا ہے کہ ہيت سٹي پر عراقي افواج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد صوبہ الانبار کي داعش کے قبضے سے قريب الوقوع مکمل آزادي کا امکان بڑھ گيا ہے- بتايا جاتا کہ ہيت سٹي کے علاقوں " بخيخہ اور الجزيرہ " ميں داعش کے تين سرکردہ ليڈر مارے گئے ہيں اور چھياليس دہشت گردوں کو گرفتار کرليا گيا ہے-
عراقي فوج کے ايک ترجمان نے بتايا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے برقعے اور خواتين کے ڈ ريس برآمد ہوئے ہيں جو داعش کے عہديداروں کو پہناکر انہيں فرار کرانا چاہتے تھے- عراق ميں بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ کے لئے حال ميں امريکي طياروں سے اسلحہ اور گولہ بارود کي نو کھيپيں گرائے جانے کے انکشاف کے بعد عراقي حکام نے دہشت گردوں سے نمٹے ميں امريکي تعاون خصوصا زميني فوج کو عراق ميں تعينات کئے جانے کي واشنگٹن کي پيش کش کو مسترد کرديا ہے - عراقي حکام کا کہنا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے عراقي افواج کافي ہے-
.......
/169